پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے:ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 73 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے،اسے کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والے اپنے ناپاک منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،21 کروڑ عوام پاکستان کے مالک اس کی طاقت، تحفظ اور بقا کے ضامن ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور جہاں جہاں مسلمان آزمائش اور تکلیف سے دوچار ہیں ان کی مدد فرمائے ۔دریں اثنا مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خرم نواز گنڈا پور،بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں سید الطاف حسین شاہ ،نوراللہ صدیقی،جواد حامد، انجینئر رفیق نجم، سہیل احمد رضا ، حافظ غلام فرید فورم کے صدور اور سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔