مودی آخری چال چل چکا اب ہماری باری ہے:قیصر امین بٹ
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سینئرلیگی رہنما الحاج قیصر امین بٹ کی رہائش گاہ پر جشن آزادی پاکستان اور کشمیربھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سینئر لیگی رہنما الحاج قیصر امین بٹ نے کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نعت رسول مقبول ؐکی سعادت الحاج سلیم ہاشمی نے حاصل کی جبکہ کالم نگار مرزا رضوان نے ’’اے وطن پیارے وطن‘‘ملی نغمہ پیش کیا۔مستحن رضا نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ تقریب میں حاضرین کی کثیر تعداد نے وطن عزیز پاکستان کے جھنڈے اٹھارکھے تھے۔ تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جو حاضرین نے مل کر پڑھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج قیصر امین بٹ نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان اللہ رب العزت کا خاص انعام ہے،جس کی قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے۔آج کے دن کی تمام تر خوشیاں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے نام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی نے آرٹیکل 370کو ختم کرکے کھلی بدمعاشی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔