امریکہ: فائرنگ کے واقعات میں 26 افراد ہلاک، 62 زخمی، گن کنٹرول کیلئے عام فہم اقدام ضروری: ٹرمپ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں26 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنسیلوانیا، کیلیفورنیا، فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 75 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ’’عام فہم‘‘ حل کا سہارا لے کر پرتشدد واقعات میں بندوق کا استعمال روکا جا سکتا ہے، ایسے میں جب حالیہ دنوں کے دوران حملوں کے واقعات میں متعدد ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طاقتور ’نیشنل رائفل ایسو سی ایشن‘ کے خیالات کو زیر غور لانا چاہیے، جو ایک عرصے سے گن کنٹرول کے خلاف رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ضرورت اس بات کی ہے کہ معنیٰ خیز ’بیک گراؤنڈ چیک‘ پر عمل درآمد ہو، تاکہ ’’بیمار ذہن کے لوگ بندوق نہ رکھ سکیں‘‘۔وائٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ ’’صاف صاف عرض کروں کہ ہمیں دانشمندانہ قسم کے ’بیک گراؤنڈ چیکس‘ کی ضرورت ہے۔ یہ این آر اے، ریپبلیکن یا ڈیموکریٹ کا سوال نہیں ہے۔‘‘