جاپان اور جنوبی کوریا کے نائب وزرائے خارجہ آئندہ ہفتے ملاقات کرینگے
ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی اور جنوبی کوریائی نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات رواں ہفتے ہو گی۔ جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق دونوں نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات گوام کے جزیرے پر 16یا17 اگست کے لگ بھک ممکن ہے۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ ایام میں سفارتی اور تجارتی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔