ستراہ: جہیز نہ لانے پر مبینہ طور پر بیوی کو زہر دیکر مار ڈالا
ڈسکہ‘ ستراہ (نامہ نگاران/ نمائندہ خصوصی) جہیز نہ لانے پر خاوند نے مبینہ طور پر اپنی بہن اور باپ کیساتھ ملکر بیوی کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی گائوں رنجہائی کے محمد افضال کی ہمشیرہ کی اڑھائی سال قبل کوٹلی نوشہرہ کے محمد بوٹا کیساتھ شادی ہوئی جس کے بطن سے ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ دونوںمیاں بیوی میں جہیز نہ لانے پرلڑائی جھگڑ ارہتاتھا۔ گزشتہ روز محمد بوٹا نے اپنے باپ ریاض اور بہن آمنہ کیساتھ ملکر اپنی بیوی کو زہریلی گولیاں کھلا دیں۔ خاتون کوسول ہسپتال گوجرانوالہ لایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو مدعی بنا کر ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔