امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے: چین
بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔اس سوال کے جواب میں کہا امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے ایران جیسے ممالک میں "کلر ریولوشن " میں حصہ لینے کا شبہ ہے اور چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے سلسلہ وار واقعات بھی " کلر ریولوشن" خصوصیات کے حامل ہیں۔ کیا اس کا مطلب ہے کہ چین کو شک ہے کہ امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی اس میں ملوث ہے اور کیا اس کا کوئی ثبوت پیش کیا جاسکے گا؟ہوا چھون اینگ نے کہا کہ حالیہ دنوں امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات پر غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرتا رہا ہے، صحیح اور غلط کو آپس میں الجھاتا رہا ہے اور تفکرات کو ہوا دیتا رہا ہے۔انہوں نے اعادہ کیا کہ ہانگ کانگ ’’چین کا ہانگ کانگ‘‘ ہے۔