چین کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7.3 فیصد اضافہ
بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، رواں سال جنوری سے جولائی تک چین میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت 5 کھرب 33 ارب 14 کروڑ یوآن تھی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ان میں ، مغربی خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نمو تیز رہی۔