عید الاضحی پر شاندر انتظامات‘ طاہر القادری کی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام عیدالاضحی پر لاہور سمیت ملک بھر میں ہزاروں جانور قربان کر کے سنت ابراہیمی کو ادا کیا گیا، اجتماعی قربانی کے گوشت کو مستحقین میں تقسیم کیا گیا، گوشت کی تقسیم کے لیے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے وسیع انتظام کیے تھے، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن سید امجد علی شاہ کی نگرانی میں 35سے زائدذیلی کمیٹیوں نے قربانی کا گوشت ہزاروں ضرورت مند افراد کے گھروں تک پہنچا کر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عیدالاضحی کا مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا،لاہور میں اجتماعی قربانی کے لیے کیمپ لگائے گئے، اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ یورپ ،مشرق وسطی، برطانیہ اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے جن لوگوں نے قربانی کے حوالے سے منہاج القرآن پر اعتماد کیا تھا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم اس اعتماد پر پورا اترے اور جو ذمہ داری تفویض کی گئی تھی اس میں سرخرو ہوئے۔