گورنمنٹ کالج باغبانپورہ میں جشن آزادی کی تقریب
لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں جشن آزاد کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ وطن ہماری شناخت ہے شناخت اگر زندہ ہے تو وطن کو دوام ہے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ کشور نے کہا کہ نوجوان نسل اگر قائد کے اصولوں کی پیروی کرتی ہے تو منزل ان سے دور نہی کالج میں ہفتہ شجرکاری کابھی بھرپور انتظام کیا گیا پرنسپل نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا معروف شاعرہ اور افسانہ نگار فہمیدہ کوثر فہیمی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔