جنرل ہسپتال لاہور میں یوم آزادی کی تقریب ،قومی اور کشمیری پرچم لہرایاگیا
لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے فیکلٹی ممبران، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور سٹاف کے ہمراہ لاہور جنرل ہسپتال کے سبزہ زار میں پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرایا تو شرکاء نے بلند آواز میں "کشمیربنے گا پاکستان "کے نعرے لگائے تو وارڈوں میں زیر علاج اور ان کے لواحقین بھی شامل ہو گئے۔ تقریب میں لیفٹنینٹ سید یاسر عباس رضوی (شہید) کے والد کرنل (ر) سید جعفر عباس، یو کے میں مقیم ڈاکٹر اقبال عاد ل اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، میڈیکل کے طلباء و طالبات اور پیرا میڈیکس کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔