اسسٹنٹ کمشنر جنرل کی زیر قیادت یوم آزادی ریلی
لاہور(نیوز رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جنرل انعم زید اور اے سی شالیمار نے مناواں میں یوم آزادی واک کی قیادت کی۔ واک میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورپاکستان و کشمیر کے پرچم لہرائے گئے۔ اے سی جی اور اے سی شالیمار نے یوم آزادی کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر شجرکاری بھی کی۔انعم زید نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ہر لحاظ اور ہر لحظہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔