قائد اعظم کی نصیحت پر عمل کرکے بلا تفریق لوگوں کی خدمت کرنا ہے:رضوان نصیر
لاہور(نامہ نگار)ریسکیو ہیڈ کوارٹرز لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور دیگر افسران نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔ تقریب کا انعقاد پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ہیڈ کواٹرز اور پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں ہو ا جس میں ریسکیو سروس کی سینئر مینجمنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا،ڈپٹی پی اینڈ ڈی فہیم احمد قریشی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشن ایاز اسلم اور اس کے علاوہ علاوہ دیگر سینئر افسران بھی شامل تھے۔ڈی جی ریسکیو پنجاب نے کہاکہ ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ایمان ، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق لوگوں کی خدمت کرنا ہے ۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب نے ریسکیو افسران کے ہمرا آزادی کا کیک کاٹا اور وطن کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کیں۔ا پنجاب بھر میں تقریبا 160تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔