محکمہ لائیوسٹاک کا یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں کشمیری بھائیوں کی جہدوجہد آزادی کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر محمد اقبال نے محکمہ کے اہلکاران وافسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ کشمیری بھائیوں کی جہدوجہد آزادی اور ملکی سا لمیت کے لیے دعا بھی کی گئی۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔ ہم ملکی ترقی وسا لمیت کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں گے۔ ہماراملک دنیا کے نقشے پہ جغرافیائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں گرم ترین علاقوں کے ساتھ ساتھ برف پوش چوٹیاں بھی ہیں۔ موسمیاتی تنوع سے مالا مال ہونے کے باعث ہمیں طرح طرح کے صحت بخش پھل اور نباتات دستیاب ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم محنت اور کوشش سے قدرتی وسائل کو بروئے کار لائیں اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوںنے عملہ کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اور شرکاء کی ضیافت کا اہتمام کیا۔