پابندی کے باوجود‘لاہور میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا‘اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پرپتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے کی بجائے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف رہی ۔پتنگ بازی کے قاتل کھیل پر پابندی کے باوجود یوم آزادی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولیس پتنگ بازوں سے دیہاڑیاں لگاتی رہی ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرا یا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے ۔