اقبال ٹائون :بائولے کتے کے کاٹنے سے دس لڑکے زخمی
فیروزوالہ(نامہ نگار) لاہورروڈ کی آبادی اقبال ٹائون (کوٹ عبدالمالک ) میں بائولے کتے کے کاٹنے سے دس لڑکے زخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ اقبال ٹائون میں بچے چوک میں کھیل رہے تھے کہ بائولے کتے نے انہیں کاٹ لیاجس کے نتیجہ میںبچے شدید زخمی ہوگئے جن کوہسپتال داخل کرادیاگیا علاقہ مکینوں نے بائولے کتوں کے کھلے عام گھومنے پرشدید احتجاج کیا،شہریوں نے کہا آوارہ کتوں کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کومتعدد بارآگاہ کیالیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی جس سے آئے روزآوارہ کتے شہریوں کو کاٹ رہے ہیں ،شہریوں نے صوبائی وزیرصحت اورکمشنرلاہورڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ مناسب اقدامات کئے جائیں ۔