فیروزوالہ: متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم
فیروزوالہ(نامہ نگار)ڈکیتی ،چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے ڈاکووں نے لاکھوں روپے کے سامان سے محروم کردیا۔موٹرسائیکل سوارڈاکووں نے کارسوارفیملی سے نقدی زیورات لوٹ لئے۔ڈاکووں نے کارسواردودوستوں کولوٹ لیا ان سے نقدی موبائل چھین لئے ،مزاحمت پرتشدد کانشانہ بنایا۔شاہدرہ میں ڈاکوو ں نے گھرمیں اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی زیورات لوٹ لئے۔ڈاکووں نے شعیب احمد سے پچاس ہزارلوٹ لئے چوروں نے دکان خالی کردی ،ڈاکووں نے خاتون پروین کے گھرگھس کردولاکھ کی نقدی زیورات لوٹ لئے۔نامعلوم افراد نے گھرکے باہرکھڑی کارچوری کرلی۔