پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جشن آزادی تقریب، پرچم کشائی
لاہور(نمائندہ خصوصی)ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی لائنز فرحت عباس، آر آئی لائنز حافظ محمد نعمان اور لائن آفیسر اختر حسین سمیت پولیس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی ایس پی لائنز فرحت عباس نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے مسلح دستے نے سلامی دی اور پولیس بینڈ نے قومی ترانہ و ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور تقاریربھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے کہا کہ لاہور پولیس نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔14 اگست قائد اعظم محمد علی جناح کے روشن پاکستان کے عزم سیتجدید عہد کا دن ہے۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، آزادی کشمیراور شہداء پولیس کیلئے دعائیں کیں گئیں۔