شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں بھارتی یوم آزادی کی مبارکباد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نہایت دلچسپ انداز میں آزادی کی مبارکباد دی ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی بھابھی ثانیہ مرزا نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی بھارتی بھابھی کی طرف سے آپ سب کو جشن آزادی کی مبارکباداور آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا اورتمام بھارتیوں کو دلچسپ انداز میں جوابی مبارکباد دی ہے۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھادنیا بھر میں موجود تمام بھارتیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بھارتی صارف کی جانب سے ثانیہ مرزا پوچھے جانےو الے سوال کہ آپ کا یوم آزادی آج ہے پر ثانیہ نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا جی نہیں میرا یوم آزادی آج نہیں بلکہ کل ہے اور میرے شوہرا ور ان کے ملک کا یوم آزادی آج ہے۔