بھارتی حکومت نے نوجوت سدھوکوپاکستان آنے کی اجازت دےدی ہے ،نوجوت سدھو17اگست کوواہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سدھو17اگست کوواہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے۔ وہ 18 اگست کوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ انھین 13 اگست کوپاکستان کاویزا جاری کیاگیاتھا۔ سدھو کاکہناتھاکہ ان کا دورہ پاکستان بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنا اعزاز کی بات ہے اور یہ کوئی چھوٹا معاملہ نہیں۔عمران خان کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکراورکپل دیو کوبھی پاکستان آنےکی دعوت دی گئی تھی۔ سنیل گواسکرنے انگلینڈ میں کمنٹری مصروفیات اور کپل دیو نے نجی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کرلی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024