پی پی اور ن لیگ آج ہی ایک ساتھ چلے گی کل سے ان کے راستے جدا ہوں گے: شیخ رشید
پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکاکہناتھاکہ وہ اس بات پر قائم ہیں کہ آج ہی اپوزیشن کا دن ہے۔پی پی اور ن لیگ آج ہی ایک ساتھ چلے گی کل سے ان کے راستے جدا ہوں گے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے بعد امید ہے اپوزیشن اکھٹی نہیں چلے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی بیانات کو نہیں دیکھ رہے۔یہ کہتے تھے کہ نواز شریف جیل جائے گا تو ووٹوں کے ڈبے پھٹ جائیں گےمگرکوئی فرق نہیں پڑا۔حکومتیں کچی گولیاں نہیں ہوتیں کہ ختم ہو جائیں۔انصاف کا ایسا قانون بنائیں گے کہ ان کی چیخیں لاہورتک جائیں گی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کاکہنا تھا کہ ق لیگ اِنتخابات سے پہلے ہی تحریک انصاف کے ساتھ تھی۔ کہاجو بھی وزارت ملے گی وہ کریں گے۔شہباز شریف کا ملا جلا ہلکا پھلکا احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے۔