قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اپنی پارٹی اور اس ایوان کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ پارلیمنٹ ملک کی خودمختار پارلیمنٹ ہے، فخر ہے میری پارٹی اور قائدین نے اسے قائم رکھنے کے لیے اپنی زندگیاں دے دی ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ جو قانون سازی پاکستان اور عوام کے لیے ہوگی اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور بلاول کی لیڈرشپ میں اپوزیشن کا مکمل کردار ادا کریں گے.خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ماضی میں کوشش کی گئی کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہ کرسکے لیکن کریڈٹ اس وقت کی اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو جاتا ہے کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو قائم رکھنے میں کامیاب رہی، آج بھی عہد کرتے ہیں کہ بھرپور کوشش ہوگی پاکستان اور آئین و قانون، عوام کے لیے جن کی امنگیں اس پارلیمنٹ پر ہے اور ہم لوگوں نے جو عوام سے وعدے کیے ہیں ان کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024