اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب،لیگی ارکان کی نعرےبازی،نواز شریف کےپوسٹرز اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع
پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا.اسد قیصر کے حلف اٹھانے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔لیگی اراکین نے اس موقع پر 'ووٹ کو عزت دو' کے نعرے بھی لگائے۔