بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہےاور کاروبار زندگی معطل ہے ،بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھا ونی میں تبدیل کردیا، مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے ۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈا ﺅ ن ہڑتال اور احتجاج کیا گیا جب کہ بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھانی میں تبدیل کردیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سری نگر سمیت وادی بھر میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، بازار اور اسکولز بند رہے جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔دوسری جانب وادی میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے اور بلند عمارتوں پر شارپ شوٹر بھی تعینات رہے ۔عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے جب کہ حکام نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024