پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

Aug 15, 2018 | 14:36

ویب ڈیسک

:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔سبکدوش ہونے والے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں خفیہ رائے شماری کے ذریعے پہلے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سید خورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اسد قیصر نے 176 اور خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کیے۔پول کیے گئے 330 میں سے 322 ووٹ منظور جبکہ 8 مسترد ہوئے.

مزیدخبریں