نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر نواز شریف نے کہا الحمد اللہ ٹھیک ہوں، صحافی نے پوچھا کہ 'کیا آپ قید تنہائی میں ہیں' جس پر نواز شریف نے کہا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ 'کیا آپ کو مسجد جا کر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے' جس پر نواز شریف نے کہا کہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔نواز شریف نے کہا کہ جس روز دیگر ملاقاتیوں سے ملاقات ہوتی ہے تو مریم سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024