گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔رفیق رجوانہ نے وکلاء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید فرائض ادا نہیں کرسکتے، نئی حکومتیں بن گئی ہیں، لہذا اب وہ اپنا گورنر نامزد کریں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور پارٹی قیادت کی مہربانی سے گورنر پنجاب بنا اور میں نے حتیٰ الامکان کوشش کی کہ اپنی وکلاء برادری کیلئے قابل رسائی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب میں واپس وکالت کے پیشہ میں آ گیا ہوں ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران پہلے ہی سینیٹر چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کر چکے ہیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024