مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ این اے 131 کے اگر تھیلے کھل جاتے تو عمران خان کی اصلیت ظاہر ہوجاتی اور ان کی اصلیت یہ ہے کہ انہوں نے الیکشن چوری کیا،اگر پنجاب میں ہم اپوزیشن میں بیٹھے تو عمران خان کو دن میں تارے نظرآئیں گے ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فرشتوں کی جماعت جھوٹ فریب کی بنیاد پر نیا پاکستان کیا بنائے گی، ہارس ٹریڈنگ کی بنیادپرحکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، مرکز کی طرح انہیں یہاں سادہ اکثریت نہیں ملی، مسلم لیگ (ن) کو اگر اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھے گی، اگر ہم اپوزیشن میں بیٹھے تو عمران خان کو دن میں تارے نظرآئیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی لیڈر این اے 131 کی ری کائونٹنگ کے لیے تیار نہیں، این اے 131 کی ری کائونٹنگ سے بھاگ گئے ، ریٹرننگ افسر سے سپریم کورٹ تک کوشش کی گئی کہ تھیلے نہ کھلیں، این اے 131 کے اگر تھیلے کھل جاتے تو عمران خان کی اصلیت ظاہر ہوجاتی، عمران خان کی اصلیت یہ ہے کہ انہوں نے الیکشن چوری کیا۔علاوہ ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین کو جہاز پر ڈھو ڈھو کر لایا گیا، نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور فریب، بہروپ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہووہ کیا نیا پاکستان ہوگا.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024