نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خریدوفروخت سے کیا,ہم جواں مردی سے اپوزیشن کریں گے:حمزہ شہباز
سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خریدوفروخت سے کیا ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک شخص جس کو عدالت نے نا اہل کیا وہ لوگوں کو جہاز میں لیے پھرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ انتخابات ہوتے ہیں، عزت عوام کے دلوں میں ہوتی ہے جو کام سے ملتی ہے ،میں نے 10سال پرویز مشرف کی سختیاں برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جواں مردی سے اپوزیشن کریں گے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خرید وفروخت سے کیا ہے،گٹھ جوڑ اور مفاد کی سیاست کو لوگ اچھی نظر سے نہیں دیکھتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے ملک کے طول و عرض سے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کیا، سی پیک سے ترقی آئی ۔