مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ چودہ سال بعد پنجاب اسمبلی میں آرہے ہیں ہاﺅس کو بہتر انداز میں چلائیں گے کوشش ہوگی کہ ہم بہتری کی جانب چلیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ جب سپیکر کا الیکشن ہو جائے گا تو وزیراعلی کا اعلان بھی ہوجائے گا۔ ایک صحافی نے چوہدری پرویز الہی سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نو منتخب ارکان کے احتجاجا بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر پنجاب اسمبلی آنے کا ذکر کیا، جس پر پرویز الہی نے کہا کہ احتجاج کی یہ کالی، نیلی پٹیاں چلتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی اس طرح چلے گی کہ آپ بھول جائیں گے کہ اسمبلی کا ماحول کبھی خراب ہوتا تھا، 14سال بعد پنجاب اسمبلی میں آ رہے ہیں، ہاﺅس کو بہتر انداز میں چلائیں گے، اسمبلی میں سب کوساتھ لیکر چلیں گے، کالی، نیلی پٹیاں چلتی رہتی ہیں، پہلے بھی بطور وزیربلدیات، وزیراعلی اور اسپیکر ذمہ داریاں سر انجام دیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024