سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو،میرے نہ ہاتھ، نہ پاﺅں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا، میں 4سال ن لیگ کوبتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا ر ہاہے، جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہیں میں لیڈر نہ بن جاﺅں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024