تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری اور دیرپا نہیں، ان کے درمیان خلیج بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوگا، ہمارے ارکان کی نئے پاکستان کےلئے عمران خان سے کمٹمنٹ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے امیدوار پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ کی نشاندہی کر رہا ہوں، ایک دو روز میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کی نئے پاکستان کےلئے عمران خان سے کمٹمنٹ ہے،امید ہے کہ ہمار ے نامزد امیدوار کامیاب ہو ں گے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38