پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ، سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے سب سے تاخیر میں حلف اٹھایا، سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا،اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اراکین نے احتجاجاً بازووں پر کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ اسمبلی اجلاس کے اگلے مرحلے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 175 جب ہ مسلم لیگ(ن )162، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق)کے اراکین کی تعداد 10،10 ہے۔پنجاب اسمبلی کی 7 نشستیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہیں جب کہ تین حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3میں الیکشن روکے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی رکن زیب النسا سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر کے ہمراہ اسمبلی آئیں تو سکیورٹی اسٹاف نے انہیں دروازے پر ہی روک لیا۔اس موقع پر لیگی خاتون سے اسمبلی سیکورٹی اسٹاف کی تصویر لینے کی کوشش جس پر انہوں نے مزاحمت بھی کی۔اسمبلی اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایوان میں کسی کی تصویر لے کر جانے کی اجازت نہیں اس لیے خاتون رکن زیب النسا سے سیکیورٹی اسٹاف نے تصویر لی۔واضح رہے کہ پیر 13اگست کو انتخابات 2018 میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی ،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا اسمبلی کے ارکان حلف اٹھا چکے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38