ثانیہ مرزا کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی پر مبارک باد
نئی دہلی(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کے 71ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میرے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت'۔