پاکستانی یوم آزادی پر ایران میں مبارکباد کے سینکڑوں سائن بورڈ آویزا ں
تہران (نیوز ڈیسک) پاکستان کے یوم آزادی پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اور عوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو تہران میں سائن
بورڈ آویزاں کرکے منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی گئی۔ تہران کے مرکز میں متعدد سائن بورڈ آویزاں کئے گئے جن پر پاکستان کے تمام صوبوں کی تصویروں کے ساتھ مبارک باد کے پیغامات تحریر ہیں۔ متعدد سائن بورڈ پر ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور قائداعظم کی تصویریں واضح ہیں۔ شہر کی تمام بڑی شاہراہوں پر ایسے سینکڑوں سائن بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی یوم آزادی پر کسی دوسرے ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر اظہار تشکر کیا گیا۔