نومنتخب اوزیراعظم، پی ایم ہاؤس کے احاطہ میں ہی منتقل ہونگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شواہد موجود ہیں کہ نئے وزیراعظم حلف برداری کے بعد پی ایم ہاؤس کے احاطہ میں منتقل ہونگے۔ تاہم ان کی رہائش گاہ پی ایم ہاؤس نہیں بلکہ اندر بنی ہوئی کالونی کے ایک بنگلہ میں ہوگی۔ پی ایم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کالونی کا ایک بنگلہ جس میں اس وقت پی ایم کے ملٹری سیکر ٹری رہتے ہیں متوقع طور پر نئے وزیراعظم کی رہائش گاہ ہوگی جبکہ ملٹری سیکرٹری قریبی کسی دوسرے بنگلہ میں منتقل ہوجائیں گے۔ نئے وزیراعظم کے پی ایم ہاؤس کی باؤنڈری کے اندر رہائش اختیار کرلینے سے ان کیلئے سیکورٹی کنسرن کا ازالہ ہوجائے گا۔ رہائش کے بارے میں حتمی اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔