نئے جمہوری دور سے عوام بڑی توقعات رکھتے ہیں: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے این اے 130 میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تصور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر علامہ اقبال نے پیش کیا۔ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے اس خواب کی تعبیر حاصل کرلی۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ نئے جمہوری اداروں کا آغاز ہورہاہے۔ عوام بڑی توقعات رکھتے ہیں۔ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ کرپشن ، بدعنوانی ، ناجائز مراعات ، قدرتی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ میاں مقصود احمدنے کہا کہ14اگست یوم آزادی یقینا پاکستانی قوم کیلئے مسرت، خوشی و شادمانی والادن ہے۔14اگست کا تاریخی دن سرزمین پاکستان سے حب الوطنی اور تجدید عہدکا دن ہے۔14اگست وہ دن ہے کہ جس دن مملکت خداداد کیلئے ہمارے آبائواجداداور بزرگوںنے قربانیاں دیں اور ایک الگ آزاد وطن حاصل کیا۔