جی سی یو میں ’’پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا ہے‘‘ کے موضوع پر مباحثہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں جشنِ آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک میں امن اور ترقی کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئی آزادی تقریبات کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر دڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بخاری لانز میں پودا لگا کر کیاپرچم کشائی کی تقریب میں جی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے ملی نغمے پیش کیئے جبکہ بعد ازاں جی سی یو مجلسِ مباحث کے زیرِ اہتمام ـ’’پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا ہے‘‘کے موضوع پر پارلیمانی مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیاپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیئے مسلسل محنت اور جدوجہدکی ضرورت ہے آبادی اور انتہا پسندی پاکستان کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز ہیں ہم آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہیں لیکن معاشی طور پر ہم بہت پیچھے ہیں وائس چانسلر نے اساتذہ کو تلقین کی کہ ان پر طلباء کی تربیت کی اہم ذمہ داری ہے۔