جشن آزادی کے موقع پر منی بیگم کی آرٹس کونسل میں شاندارپرفارمنس
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر بین الاقوامی گلوکارہ منیٰ بیگم کی آرٹس کونسل میں شاندارپرفارمنس،لوگ جھومتے رہے ۔ جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںمنعقدہ گرینڈ غزل نائٹ میںکونسل کا ہال لوگوں سے کچھا کھچ بھراہواتھا۔ منی بیگم کے فن کے چاہنے والے دوردرازعلاقوں کا سفرکرکے یہاں پہنچے تھے۔ایڈیشنل کمشنرطارق سلام غزل نائٹ کے مہمان خصوصی تھے جوکمشنرراولپنڈی ڈویثرن کیپٹن (ر) سیف انجم کی نمائندگی کررہے تھے۔ناہیدمنظور،ڈائریکٹراے این ایف ریاض سومرو اورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدان کے ساتھ شریک تھے۔منیٰ بیگم نے اپنی مشہورزمانہ غزلیں سنا کرخوب دادوصول کی اورلوگوں کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ایڈیشنل کمشنرطارق سلام نے اپنی گفتگومیں کہا کہ عوام ملی جذبے سے یوم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔انھوں نے جشنِ آزادی کی مبارکبادبھی دی۔ناہیدمنظورنے کہا کہ آج کا دن مسلمانان برصغیر کیلئے اہم دن ہے جہاں آزادفضا میں سانس لے رہے ہیں۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔