14 اگست خوشیوںکا دن ہے، راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 14 اگست خوشیوںکا دن ہے جس دن پاکستان معرض وجود میں آیا۔ایک بیان میں انہوں نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا وطن کی محبت میں جتنی قربانی دی جائے کم ہے۔