وقاص احمداعوان کی پہلی برسی کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت ؐ کااہتمام
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)ملک ظہوراعوان مرحوم کے صاحبزادے وقاص احمداعوان کی پہلی برسی کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت ؐ کااہتمام جامع مسجد قادریہ جیلانیہ گلی اقبال ہوٹل ٹینچ بھاٹہ میں کیا گیا،تقریب کاآغازقاری حسان رضا قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا،نقابت کے فرائض بدرالسلام بدر نے سرانجام دیے،جبکہ نعت خواں قاری شاہد محمودقادری،شاکر رضا قادری عطاری،خالد حسنین خالد ودیگر نے نبی کریم ؐ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاورکرکے حاضرین سے خوب دادسمیٹی،تقریب کااہتمام ذوالفقاراعوان،آفاق اعوان،آفتاب احمداعوان،علی رضا احمد،عاشق علی،حسنین حاجی،علی اصغراعوان،وقاص اعوان وکی،ملک احمراعوان ،ملک زوہیب اعوان نے کیا تھا،تقریب میں دعوت عام ہونیکی وجہ سے اہلیان علاقہ اوراردگردکے رہائشیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،وقاص احمداعوان مرحوم گزشتہ سال فائرنگ کے ایک واقعہ میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے اس موقع پر مقررین کاکہنا تھا کہ مرحوم ایک ملنسار ،خوش گفتار انسان تھے تقریب کے آخر میں قاری مختاراحمدقادری نے رقت آمیز انداز میں مرحوم وقاص احمد اعوان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی۔