یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے،ہارون احمد خان
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ۔ ہمیں ملک کی ترقی کے لیے جان و دل سے محنت کرنا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان محکمہ زراعت راولپنڈی ہارون احمد خان نے میڈیا لائزان یونٹ راولپنڈی محکمہ زراعت میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں میڈیا لائزان یونٹ کے عملے کے علاوہ محکمہ زراعت کے مختلف شعبہ جات کے آفسران و عملہ نے بھی شرکت کی ۔ یوم آزادی کے موقع پر میڈیا لائزان یونٹ راولپنڈی کو پرچموں ، جھنڈیوں اور لائٹس سے سجایا گیا تھا ۔ تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے دعائیں کی گئیں ۔