منگل کی صبح شدید بارش کے دوران پسنجرز ٹرمینل بلڈنگ میں بارش کا پانی داخل نہیں ہوا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگل کی صبح شدید بارش کے دوران پسنجرز ٹرمینل بلڈنگ میں بارش کا پانی داخل نہیں ہوا اس حوالے سے جو اطلاعات پھیلائی گئیں وہ درست نہیں تھیں تام وضاحت کی جاتی ہے کہ ٹرمینل بلڈنگ کے لیول ٹو پر کھلے ایریا میں واقع کانکورس ہال جہاں لوگ مسافروں کو لینے اور چھوڑنے کیلئے آتے ہیں وہاں بارش کا معمولی مقدار میں پانی جمع ہواتھا جسے ائرپورٹ انتظامیہ نے فوری نکلوادیا تھا ۔