چکری انٹرچینج کے قریب ایک لڑکابرساتی نالے میں ڈوب گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکری انٹرچینج کے قریب چاری روڈ پر تین لڑکوں نے پل سے برساتی نالے میں نہانے کیلئے چھلانگ لگائی ایک لڑکے کوبرساتی نالے کی تیز لہریں بہا لے گئیں دو نے تیر کر جان بچالی ریسکیو1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں برساتی نالے میں بہہ جانے والے لڑکے حسن مبارک کو تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ مل سکا ریسکیو1122 نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے پیچھے سے آنے والے پانی کا بہائو بہت زیادہ تھا تاہم فوری طور پر پانی میں بہنے والے لڑکے کو تلاش نہیں کیا جا سکا پانی کا بہائو تیز ہونے اور اندھیرا پھیل جانے کی وجہ سے ریسکیو1122 کا آپریشن موخر کیا گیا ہے بدھ کے روز دوبارہ تلاش کا ریسکیو آپریشن کیا جائے گا ۔