مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام راجہ بازار میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام راجہ بازار میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور قومی پرچم کشائی بھی کی گئی، اس موقع پر بازاروں کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا، قومی ترانے بجائے گئے، ملک و قوم کی ترقی و بہتری کے لئے خصوصی دعا بھی کرا ئی گئی۔ صدر شاہد غفور پراچہ نے پرچم کشائی کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ملک پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے آباواجداد نے ان گنت قربانیاں دیں، اس لئے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے، ملک و قوم کی بہتری کے لئے انفرادی طور پر کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم کے عہدیداران نعیم سیٹھی،وحید پراچہ،سہیل،زبیر بٹ،ساجد بٹ،بلال خان،اصغر خان،شیخ اظہر،عمر مشتاق، اور راجہ بازرا کے عہدیداران ندیم شیخ،زاہد،ہمایوں طوری،شیخ تنویر،قمر السلام،حاجی نذیر ،شیخ ابرار،صدر الزمان،طاہر ہمایوں، سمیت درجنوں تاجر نمائندے ودیگر بھی موجود تھے، انھوں نے مزید کہا ہے کہ آج ملک بھر کے تاجر دیگر طبقات کی طرح جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منارہے ہیں ،دیگر طبقات کی طرح ملک کے حصول میں تاجروں کی قربانیاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،تاجروں نے ملک و قوم کی بہتری کے لئے ہر مشکل دور میںکردار اداکیا،آج ہم ایک بار پھر تجدید عہد کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ملک بھر کے تاجر جانی و مالی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے