قیام پاکستان کا بنیادی مقصد نظام مصطفیٰ کا عملی نفاذ اور مقام مصطفیٰ کا تحفظ ہے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور ایم ایم اے کے سابق امیدوار حلقہ این اے 62 طارق منیر بٹ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کا بنیادی مقصد نظام مصطفیٰ کا عملی نفاذ اور مقام مصطفیٰ کا تحفظ ہے۔ جس کیلئے اکابرین اہلسنت علماء و مشائخ نے بانیان پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ملک کو درپیش مسائل مشکلات اور بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے انہی مقاصدکی تکمیل ناگزیر ہے۔ وہ یوم آزادی کے موقع پر رہبر پبلک سکول مصریال راولپنڈی کینٹ میں جیوے پاکستان کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ جس کی صدارت جے یو پی کے ضلعی صدر حافظ محمد حسین نے کی اور خالد محمود علوی اور پیر محمد افضل علوی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ملکی استحکام و سلامتی اور شہداء تحریک پاکستان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔