پارک کی حالت زار
مکرمی ! ٹائون شپ بلا ک نمبر 16بی ون کشمیر چلڈرن پارک کے مکینوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی متحرمہ ناہید گل بلوچ صاحبہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ ان کے پارک کی حالت زار بہتر بنائی جائے بلاک نمبر 16کے پارک کی فلڈ لائٹس6ماہ سے بند پڑی ہیں پارک اندھیرے میں ڈوبا پڑا ہے اسی سلسلہ میں 12-4-2018کو DGصاحب کی خدمت میں درخواست دی گئی جس کا ڈائری نمبر 1161ہے یہ درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد کے پاس کھڑے لائن لگی ہوئی ہماری ADGصاحبہ سے استدعا ہے کہ 1بلاک 16کے پارک میں فوری لائٹس لگائی جائیں 2پارک کی چار دیوار اونچی کی جائے 3پارک میں بیٹھنے کعے لئے ٹیک والے 12عدد بنچ فراہم کئے جائیں ۔(محمد سرفراز خان ، اہلیان ٹائون شپ)