تجدید عہد کا دن
مکرمی ! آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور یہ نعمت بہت مشکل سے ملتی ہے ۔ اس کا اندازہ صرف اور صرف وہ کر سکتا ہے جو یا تو قید وبند کی سختیاں جھیل رہا ہو یا پھر آزادی کی کوشش کے لئے سرگرم ہو۔ کشمیری، روہنگیاں اور برما کے لوگ آزادی کی اہمیت جانتے ہیں کہ آزاد ریاست کا نہ ہونا کس قدر مشکل ہے۔ اسی طرح 14اگست سال کا وہ اہم ترین دن ہے جس کی اہمیت کا اندازہ صرف پاکستانی ہی جان سکتا ہے۔ اور وہ جنہوں نے اس کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی اور جام شہادت نوش کیا ۔ اس 14اگست کو ایک عہد کریں اور اسے سچے دل سے مکمل کریں ۔ غرض آپ کسی بھی شعبے میں ہو یا کسی بھی پیشے سے منسلک ہوں سب ایک سچا عہد کریں اس ملک کی بنیاد کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں تاکہ کوئی میلی آنکھ سے اس کی طرف نہ دیکھ سکے ۔ (عائشہ عثمان ، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی )