بس سٹینڈبنایا جائے
مکرمی ! اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ گزشتہ حکومت نے کام تو کیا مگر آدھا، سڑکیں تو بنا دیں لیکن بس سٹاٗپوں پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو نظر انداز کر دیا اس کی ایک مثال گلدشت ٹائون صدر کینٹ لاہور ہے علاقے میں ایل ٹی ایس بس کی سہولت تو مہیا کر دی مگر بیٹھنے کے لئے کوئی بس سٹینڈ نہیں بنایا گیا ۔ خواتین کو بس کا انتظار کرنے کے لئے بہت زیادہ دشواری پیش آتی ہے ۔ کیونکہ جو تھوڑی سی سایہ دار جگہ ہوتی ہے وہاں پر مرد حضرات ڈیرہ جمائے بیٹھے ہوتے ہیں ۔ خواتین کے کھڑے ہونے کے لئے بھی جگہ نہیں ہوتی شہری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ گلدشت ٹائون کے علاقے میں جلد از جلد بس سٹنڈ بنایا جائے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہو سکے۔(عطیہ ضیاء اللہ خان ،لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی )