گال ٹیسٹ: بھارت کو فتح کیلئے 153رنز‘سری لنکا کو 9وکٹیں درکار
گال (سپورٹس ڈیسک ) بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں367رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ دنیش چندی مل نے ناقابل شکست 162رنز بنائے ۔ایشون نے دوسری اننگز میںچار وکٹیں حاصل کیں ۔ بھارت نے 176 رنز کے تعاقب میں 23رنز پر ایک وکٹ گنوادی۔ بھارت کو میچ جیتنے کیلئے مزید 153رنز درکار ہیں جبکہ 9وکٹیں باقی ہیں ۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 183جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 375رنز بنائے تھے۔ اجنکیا راہانے نے ٹیسٹ میچ میں8کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔