انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو چار وکٹوں اور آئرلینڈ نے نیپال کو چودہ رنز سے ہرادیا۔

15 اگست 2012 (14:00)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم اڑتیس ویں اوور میں ایک سو پچاس رنز بناکرڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقن ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر تینتیس اوورز میں حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ دوسری جانب آئرلینڈ نے نیپال کی ٹیم کو چودہ رنز سے شکست دے۔ نیپال کی ٹیم آئرلینڈ کے ایک سو پچاسی رنز ہدف کے تعاقب میں ایک سو اکہتر رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ جبکہ افغانستان کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو دس رنز سے شکست دے دی۔